کو رونا: واپس اترپردیش لو ٹے مزدوروں کو سینٹا ئزر سے نہلایا گیا، اپوزیشن نے اس کو غیر انسانی سلوک کہا: معاملہ اتر پردیش بریلی کا ہے۔ بریلی کے ضلع مجسٹریٹ نتیش کمار نے کہا کہ بریلی میونسپل کارپوریشن اور فائر بریگیڈ کی ٹیم کو بسوں کو سینٹائز کرنے کی ہدایت تھی،لیکن زیادہ احتیاط کے طور پر انہوں نے ایسا کر دیا۔متعلقہ لوگوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت دی گئی ہے۔