لاک ڈاؤن: تنخواہ میں کٹوتی نہ کرنے، مزدوروں اور طلبا سے کرایہ نہ لینے کا حکم: وزارت داخلہ کی طرف سے جاری حکم میں کہا گیا ہے کہ سبھی مالک، چاہے وہ کاروبار میں ہوں یا دکانوں اور تجارتی اداروں میں، لاک ڈاؤن کی مدت میں اپنے مزدوروں کی تنخواہ کی ادائیگی بنا کسی کٹوتی کے کریں گے۔