دس سالوں میں پرائم منسٹر نیشنل ریلیف فنڈ سے تقریباً 50 فیصد رقم ہی خرچ کی گئی: خصوصی رپورٹ : کورونا وائرس سے نپٹنے میں معاشی مدد دینے کے لئے مرکز نے 'پی ایم کیئرفنڈ' کا اعلان کیا ہے۔ حالانکہ اس کے جیسا ہی پہلے سے موجود پرائم منسٹر ریلیف فنڈ میں حاصل رقم کا کافی کم حصہ خرچ کیا جا رہا ہے اور 2019 کے آخر تک میں اس میں3800 کروڑ روپیے کا فنڈ بچا تھا۔